ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:کنوئیں کی کھدائی کے دوران مزدور نیچے گرکر ہلاک

بھٹکل:کنوئیں کی کھدائی کے دوران مزدور نیچے گرکر ہلاک

Tue, 02 May 2017 21:47:59    S.O. News Service

بھٹکل:2/مئی (ایس اؤنیوز)کنوئیں کی تعمیر ی کھدائی میں مصروف ایک مزدور توازن کھو کر نیچے گرنے سے شدید زخمی ہوکر علاج کارگر نہیں ہونے کی وجہ سے ہلاک ہونے کا واقعہ منگل کی دوپہر تعلقہ کے بیلکے میں پیش آیا ہے۔

مہلوک کی شناخت بھٹکل سے متصل بیندور تعلقہ شرور ،انبارکیری کا مکین بچا منجا انبار(55)بتایا گیا ہے۔ بچامنجا اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیلکے کے شٹی کرشنا نائک کے گھر کے لئے کنوئیں کی کھدائی کے کام میں مصروف ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بھٹکل دیہی پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔

02_resize.jpeg


Share: